
قربِ قیامت کی چھوٹی نشانیاں-----
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا:بہتّر (۷۲) چیزیں قرب قیامت کی علامت ہیں، جب تم دیکھوکہ:----لوگ نمازیں غارت کرنے لگیں گے، یعنی نمازوں کا اہتمام رخصت ہو جائے گا.امانت ضائع کرنے لگیں گے ،یعنی جو امانت ان کے پاس رکھی جائے گی اس میں خیانت کرنے لگیں گے.سود کھانے لگیں گے.جھوٹ کو حلال سمجھنے لگیں گے، یعنی جھوٹ ایک فن اور ہنر بن جائے گا.معمولی معمولی باتوں پر خون ریزی کریں...